سوئی سدرن گیس ،کرپشن کیس،سماعت 6 جنوری تک ملتوی

سوئی سدرن گیس ،کرپشن کیس،سماعت 6 جنوری تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی) میں کرپشن کیس کے ملزم ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر شعیب وارثی کی درخواست ضمانت کی سماعت 6جنوری تک ملتوی کردی گئی ہے ۔پیرکودرخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں بینچ نے کی ۔ دوران سماعت نیب نے عدالت میں جواب جمع کرادیا۔ نیب نے موقف اختیار کیا کہ ملزم شعیب وارثی کے خلاف کرپشن کے ٹھوس شواہد موجود ہیں ضمانت منظور نہیں کی جاسکتی جس پر عدالت نے سماعت 6جنوری تک ملتوی کردی ۔