نیشنل پریس کلب کے سالانہ انتخابات ،وفاقی پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

نیشنل پریس کلب کے سالانہ انتخابات ،وفاقی پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول ...

اسلام آباد ( کرائم رپورٹر) نیشنل پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے موقع پر وفاقی پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے،رینجر اہلکار بھی گشت کرتے رہے،گزشتہ روز نیشنل پریس کلب میں سالانہ الیکشن کے موقع پر وزارت داخلہ کی خصوصی ہدایات کے بعد آئی جی اسلام آباد نے فول پروف سیکورٹی کے احکامات دیکر کہا تھا کہ پریس کلب کے احاطہ کے باہر کسی بھی گروپ کی شکل مںے کھڑے ہونے والے افراد کو چار دیواری میں جانے کی ہدایات تھیں۔مین گیٹ پر واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹکٹر کے ذریعہ جامہ تلاشی بھی لی جاتی رہی ہے۔دوسری جانب اس موقع پر رینجرز کے بھی خصوصی دستے تعینات کئے گئے تھے جو اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر