ملک کو اقوام عالم میں نمایاں مقام دلانے کیلئے تعلیمی شعبے میں انقلاب بے حد ضروری ہے ،افتخار وارثی

ملک کو اقوام عالم میں نمایاں مقام دلانے کیلئے تعلیمی شعبے میں انقلاب بے حد ...

گوجرخان (تحصیل رپورٹر)ملک کو اقوام عالم میں نمایاں مقام دلانے کیلئے تعلیمی شعبے میں انقلاب بے حد ضروری ہے اس سلسلہ میں نجی شعبے کا کردار بہت اہم ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر صوبائی اسمبلی افتخار احمد وارثی اور معروف ماہر تعلیم پروفیسر جمشید علی نے یہاں الھادی فاؤنڈیشن سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سکول پرنسپل محمد شعیب ،راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ ،پروفیسر فاروق احمد اور جان محمد نے بھی خطاب کیا افتخار وارثی نے کہا کہ موجودہ حکومت اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف تعلیمی میدان میں انقلابی اقدامات کررہے ہیں جس کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں پروفیسر جمشید علی نے کہا کہ ایک بہترین قوم بننے کیلئے تعلیمی شعبہ میں ترقی یافتہ اقوام کی مثال ہمارے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ جس وقت تک ہم تعلیم کو ترقی کیلئے ترجیح اول قرار نہیں دیتے اس وقت تک ہم دیگر اقوام کا مقابلہ نہیں کرسکتے انہوں نے الھادی فاؤنڈیشن کے سسٹم کی تعریف کرتے ہوئے اس توقع کا اظہا کیا کہ وہ مشنری جذبے کے تحت بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر