چکوال،شیخ باقر کی سزائے موت کیخلاف احتجاجی ریلی کاانعقاد

چکوال،شیخ باقر کی سزائے موت کیخلاف احتجاجی ریلی کاانعقاد

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیر کے روز سعودی عرب میں عظیم سکالر شیخ باقر النمر کو 46ساتھیوں سمیت بے دردی سے شہید کرنے کے خلاف امام بارگاہ مہاجرین سادات سے مولانا امداد حسین صابری،مولانا سید مظہر حسین کاظمی،سید اعجاز حسین نقوی اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں ملت جعفریہ کے لوگوں نے شرکت کی ۔شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر مختلف احتجاجی نعرے درج تھے۔ریلی بھون چوک پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کر گئی۔مولانا امداد حسین صابری،اور مولانا سید مظہر حسین کاظمی نے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارا احتجاج سعودی عوام کے خلاف نہیں ۔بلکہ سعودی حکومت کے خلاف ہیں۔مقررین نے کہا کہ آج انسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہے!اقوام متحدہ فوری طور پر بے گناہ 46افراد کے قتل کا نوٹس لیں۔اور عالمی عدالتیں بھی اس ظلم کے خلاف اقدامات اٹھائیں۔لبیک یا حسین کے نعروں کی گونج میں کہا گیا کہ پاکستان میں ملت جعفریہ اس بڑے ظلم پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔مقررین نے کہا کہ ہم سعودی عوام کے ساتھ ہے اور انہیں بھی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیئے۔مقررین نے کہا کہ کربلاء کے میدان میں امام حسین کی قربانیاں رائے گاں نہیں جائیں گی۔واپسی پر ریلی امام بارگاہ مہاجرین سادات میں سید اعجاز حسین نقوی کی دعا کے بعد پر امن طور پر اختتام پذیر ہو گئی۔اس موقع پر سٹی پولیس نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر