جعلی چیک کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج ،پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا

جعلی چیک کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج ،پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے جعلی چیک دینے کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی جس کے بعد وہ پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا۔جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی۔عدالت کے روبرو ملزم عثمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس کے موکل کے خلاف تھانہ چوہنگ میں 11لاکھ روپے مالیت کا چیک باؤنس ہونے کابے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم نجی فیکٹری میں اکاؤنٹنٹ ہے جبکہ اس کے مالک کا اپنے کاروباری حلیف سے لین دین کا تنازع ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس نے یہ چیک اپنے مالک کے کہنے پر جاری کیا ، مگر اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرلیا گیا۔سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کے خلاف درج مقدمے میں ٹھوس شواہد موجود ہیں ملزم سے ابھی تفتیش کرنا باقی ہے لہذا اس کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کی تو ملزم کمرہ عدالت سے نکلتے ہی پولیس کو چکما دے کر بھاگ نکلا۔
جعلی چیک