چین میں ’’ایئر آف مونکی ‘‘ کے لئے خصوصی سٹیمپ کا اجراء

چین میں ’’ایئر آف مونکی ‘‘ کے لئے خصوصی سٹیمپ کا اجراء
چین میں ’’ایئر آف مونکی ‘‘ کے لئے خصوصی سٹیمپ کا اجراء

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک )دنیا کے بیشتر ممالک میں بڑی بڑی شخصیات کی یادگاری سٹیمپ ٹکٹس تو جاری کی جاتی ہیں لیکن ایسے ممالک بھی ہیں جہاں ایسی دلچسپ سٹیمپ ٹکٹوں کا اجراء ہوتا ہے کہ آپ بے ساختہ مُسکرانے پر مجبور ہو جائیں گے ۔چین کی سرکاری خبر ایجنسی زنہو ا کے مطابق چائنہ پوسٹ ’’ایئر آف مونکی ‘‘ کے لئے سرکاری طور پر خصوصی سٹیمپ کا اجراء کر رہی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ چین میں مونکی ایئر آٹھ فروری سے شروع ہوگا جبکہ اس خصوصی سٹیمپ کا اجراء کل پانچ جنوری سے کیا جا رہا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر