بھارتی ریاست منی پور میں زلزلہ، 6افراد ہلاک، 100سے زائد زخمی

بھارتی ریاست منی پور میں زلزلہ، 6افراد ہلاک، 100سے زائد زخمی

امفال(آن لائن)بھارتی ریاست منی پور میں زلزلے سے6 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ، متعددعمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز منی پور کا شہر امفال تھا اور اس کی گہرائی 55 کلو میٹر تھی جس سے متعدد عمارتوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔زلزلے کے جھٹکے، مغربی بنگال، آرونچل پردیش سمیت بنگلہ دیش ، بھوٹان او ر میانما ر میں بھی محسوس کئے گئے۔زلزلے سے اب تک 6 افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں آنے والے 6.7 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاکتوں اور زخمی ہونے کے واقعات ملبہ گرنے کی وجہ سے پیش آئے،ریاستی دارالحکومت امپھال میں شدید زلزلے سے عمارتوں کو نقصان پہنچا اور دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں جبکہ ایک نئی تعمیر شدہ چھ منزلہ عمارت بھی زمین بوس ہوگئی۔انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کیمطابق میانمار اور ہندوستان کی سرحد کے قریب آنے والے زلزلے کی گہرائی 17 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز امپھال سے 35 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا،زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے. عینی شاہدہن کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے تقریباً 60 سیکنڈز تک جاری رہے۔رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ریاست آسام میں بھی محسوس کیے گئے۔

مزید : ملتان صفحہ اول