گائے پر تشدد کرنے پر بڑے بھائی کو ہتھوڑے مار کر قتل کردیا

گائے پر تشدد کرنے پر بڑے بھائی کو ہتھوڑے مار کر قتل کردیا
گائے پر تشدد کرنے پر بڑے بھائی کو ہتھوڑے مار کر قتل کردیا

  

چنیوٹ (ویب ڈیسک) گائے پر تشدد کرنے والے بھائی کو سگے بھائی نے ہتھوڑے کے وار کرکے قتل کر دیا۔ تھانہ بھوانہ کے علاقہ محلہ بجلی والا وارڈ نمبر 4 میں اقبال انجم نے گائے پال رکھی تھی گزشتہ رات اس کا چھوٹا بیٹا امان اللہ گھر آیا تو بڑا بیٹا حافظ نصراللہ گائے پرتشدد کر رہا تھا چھوٹے بھائی امان اللہ نے روکا تو دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی اور مشتعل ہو کر امان اللہ نے گھر میں پڑا ہتھوڑا اٹھا کر بڑے بھائی حافظ نصراللہ پر وار شروع کر دئیے جس سے حافظ نصراللہ خون میں لت پت ہو کر گر گیا اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھوانہ لیجایا گیا جہاں سے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد لیجایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم تو ڑگیا۔ پولیس تھانہ بھوانہ نے مقتول کی بیوہ عنبرین کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : چنیوٹ