شارجہ انڈسٹریل زون میں لڑائی ، دوایشیائی ورکرجاں بحق ، دوزخمی

شارجہ انڈسٹریل زون میں لڑائی ، دوایشیائی ورکرجاں بحق ، دوزخمی
شارجہ انڈسٹریل زون میں لڑائی ، دوایشیائی ورکرجاں بحق ، دوزخمی

  

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) شارجہ میں ساجہ انڈسٹریل زون میں ایشیائی باشندوں کے درمیان لڑائی میں دوافرادجاں بحق اور دوزخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

پولیس کے مطابق اس لڑائی کے دوران چاقوﺅں کا استعمال کیاگیاجس میں کئی ایشیائی ورکرملوث ہیں ، لڑائی کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کررہے ہیں ۔ اخبار کے مطابق دوزخمی افراد کو کویت لے جایاگیاجہاں القسیمی ہسپتال میں سخت سیکیورٹی میں زیرعلاج ہیں ۔

مزید : جرم و انصاف