پٹھان کوٹ حملہ سازش، پاکستان بھارت مذاکرات جاری رکھیں،چین

پٹھان کوٹ حملہ سازش، پاکستان بھارت مذاکرات جاری رکھیں،چین
پٹھان کوٹ حملہ سازش، پاکستان بھارت مذاکرات جاری رکھیں،چین

  

بیجنگ (اے این این )چین نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ ائر بیس پر حملہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں حالیہ پیشرفت کو سبوتاڑ کرنے کی دانستہ کوشش ہوسکتی ہے ، دونوں ممالک کو ایسی رکاوٹوں کو بالائے طاق رکھ کر تعاون اور مذاکرات آگے بڑھانے چاہئیں۔ پیر کو پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چن ینگ نے کہا کہ ہم پٹھان کوٹ حملے کی مذمت کرتے ہیں اور ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت خطے کے دو اہم ملک ہیں، ان دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری خطے کے امن اور استحکام کیلئے بڑی اہمیت کی حامل ہے ، امید ہے دونوں ممالک پٹھان کوٹ حملے جیسی رکاوٹوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تعاون اور مذاکرات آگے بڑھائیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ تمام فریقوں کوہر طرح کی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مذاکرات اور تعاون کا عمل بڑھانا چاہیے۔

مزید : بین الاقوامی