افغان شہر جلال آباد میں بھارتی قونصل خانے کے قریب دھماکا ،جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

افغان شہر جلال آباد میں بھارتی قونصل خانے کے قریب دھماکا ،جانی نقصان کی ...
افغان شہر جلال آباد میں بھارتی قونصل خانے کے قریب دھماکا ،جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

  

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے شہر جلال آبادبھارتی قونصل خانے کے قریب دھماکا ہو ا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔بھارتی میڈیاکادعویٰ ہے کہ جلال آباد میں دھماکا بھارتی قونصل خانے کے قریب ہوا۔دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دھماکاپاکستانی سفارتخانے کے کمپاؤ نڈ کے قریب ہوا۔دھماکے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔برطانوی خبر رساں ادارے نے صوبائی ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ دھماکا غیر ملکی قونصل خانوں کے قریب ہو ا، جن میں بھارت ،پاکستان اور ایران کے قونصل خانے ہیں۔آیت اللہ خغیانی کے مطابق دھماکے کا ہدف ابھی تک واضح نہیں ہو سکااور نہ ہی کسی کی طرف سے ذمہ داری کو تسلیم کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

مزید : بین الاقوامی