خواب میں سپریم کورٹ نے میرے حق میں فیصلہ دیا ،آج سچ ثابت ہوگیا:منظور وسان

خواب میں سپریم کورٹ نے میرے حق میں فیصلہ دیا ،آج سچ ثابت ہوگیا:منظور وسان
خواب میں سپریم کورٹ نے میرے حق میں فیصلہ دیا ،آج سچ ثابت ہوگیا:منظور وسان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)سندھ کے وزیر معدنیات منظور وسان نے کہا ہے کہ رینجرز کے ا ختیارات کے حوالے سے وفاق اور سندھ میں تناؤ کی کیفیت بڑھے گی ، سابق صدر آصف علی زرداری سال 2016ء کے کسی بھی مہینے میں واپس آجائینگے ، انہوں نے خواب دیکھا تھا کہ عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ دے دیا اور آج واقعی ان کے حق میں فیصلہ ہوگیا ، وفاقی حکومت داعش کیخلاف بھی کارروائی کرے ،ماڈل ٹاؤن لاہور کے واقعہ سمیت جو بھی سنگین دہشتگردی کے واقعات ہیں ان کو فوجی عدالتوں میں چلایا جانا چاہیے ، ہم امن چاہتے ہیں یہ تاثر غلط ہے کہ وفاق اورسندھ میں تناؤ کی وجہ ڈاکٹر عاصم ہے جب تک ادارے اپنی حدود میں رہیں گے مسائل پیدا نہیں ہونگے ، رینجرز نے امن قائم کیا ہے تاہم اس کو دیئے گئے اختیارات سندھ اسمبلی سے زیادہ نہیں ہوسکتے ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے بتایا کہ جس طرح سے سپریم کورٹ مقدمات کی سماعت کررہی ہے اس سے یہی لگ رہا ہے کہ مقدمات بہت جلد نمٹا دیئے جائینگے اور یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ لوگوں کو جلد سے جلد انصاف ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے مخالف امیدوار نے الزام لگایا تھا کہ انتخابات صحیح نہیں ہوئے دوبار کرائے جائیں حالانکہ انہوں نے اپنے حلقے میں 45ہزار ووٹ حاصل کئے جبکہ مخالف نے 13سے 14ہزار ووٹ حاصل کرکے بھی اپیل دائر کی ہے اس طرح کی اپیلیں دائر کرنا ایک ٹرینڈ بن گیا ہے وفاق اور سندھ کے درمیان تناؤ سے متعلقہ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اس میں اتار چڑھاؤ آئے گا تاہم امید ہے امن ہوجائے گا خواب دیکھنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ و ہ دیکھ رہے ہیں کہ کراچی میں مستقبل میں امن ہوگا علاوہ ازیں انہوں نے مقدمے میں کامیابی دیکھی تھی جو آج واضح بھی ہوگئی -

مزید :

اسلام آباد -