منظور وسان کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کی درخواست خارج

منظور وسان کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کی درخواست خارج
منظور وسان کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کی درخواست خارج

  

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے موجودہ صوبائی وزیر معدنیات منظور وسان کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کی درخواست خارج کردی ۔ درخواست میر شاہ نواز تالپور نے پی ایس 32میں دوبارہ انتخابات کیلئے درخواست دی تھی ۔ تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ روپا ایکٹ اور انتخابی قوانین میں کہیں بھی مقناطیسی سیاہی کا ذکر نہیں ہے اس لئے مقناطیسی سیاہی کے عدم استعمال پر ووٹوں کی جعلی قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ انہوں نے یہ ریمارکس منگل کے روز دیئے ہیں مخالف امیدوار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مقناطیسی سیاہی استعمال نہیں کی گئی ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکتی اس لئے حلقے میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں تاہم عدالت نے ان کی یہ درخواست مسترد کردی ۔

مزید : اسلام آباد