ارسلان افتخار کیس:وکیل کی عدم حاضری پر مزید سماعت کل تک ملتوی

ارسلان افتخار کیس:وکیل کی عدم حاضری پر مزید سماعت کل تک ملتوی
ارسلان افتخار کیس:وکیل کی عدم حاضری پر مزید سماعت کل تک ملتوی

  

اسلام آباد(آن لائن)سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار کیس کی سماعت ان کے وکیل کی عدم موجودگی کی وجہ سے بدھ تک کیلئے ملتوی کردی گئی ۔منیر پراچہ نے مقدمے کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کررکھی ہے ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے منگل کے روز مقدمے کی سماعت شروع کی تو اس دوران عدالت کا کہنا تھا کہ اس مقدمے میں چونکہ التواء کی درخواست آئی ہے اس لئے اس کی سماعت بدھ کو کی جائے گی بعد ازاں عدالت نے سماعت ملتوی کردی -

مزید : اسلام آباد