سپریم کورٹ میں ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے سے متعلق درخواست دائر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے سے متعلق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ درخواست شہری کوکب اقبال کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وزارت کیڈ، کابینہ، وفاق اور چاروں صوبوں کی وزارت تعلیم کو فریق بنایا گیا ہے ۔