سونا کشی سنہا انوراگ کشپ کو اداکاری کیلئے راضی کرنے لگیں
نئی دہلی(آئی این پی) بولی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ معروف ڈائریکٹر انوراگ کشپ کے اندر ایک بہت بڑا ادا کار چھپا ہے۔ اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا انوراگ نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’اکیرا‘‘ میں انکے ساتھ اداکاری کی ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ انوراگ نے اکیرا میں منفی کردار ادا کیا ہے جو لاجواب ہے۔انکا کہنا تھا کہ وہ ڈائریکٹر کو باقاعدہ اداکار بننے کیلئے قائل کرنے کی کو ششوں میں مصروف ہیں اور انھیں قوی امید ہے کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائیں گی۔اداکارہ نے بتایا کہ انکی فلم ’’اکیرا‘‘ بنیادی طور پر تامل فلم ’’مونا گرو‘‘ کا ریمیک ہے جسے سانتھا نے ڈائریکٹ کیا تھا۔اے آر مرغدوس کی اکیرا میں اداکارہ سوناکشی سنہا ، کونکنا سین اور انوراگ کشپ نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں