پاکستان او آئی سی کے رکن اور دوست ملک کی حیثیت سے سعودیہ ، ایران تنازعہ کے حل کیلئے کردار ادا کرسکتا ہے، سرتاج عزیز

پاکستان او آئی سی کے رکن اور دوست ملک کی حیثیت سے سعودیہ ، ایران تنازعہ کے حل ...
پاکستان او آئی سی کے رکن اور دوست ملک کی حیثیت سے سعودیہ ، ایران تنازعہ کے حل کیلئے کردار ادا کرسکتا ہے، سرتاج عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات منقطع ہونے پر پاکستان کا پالیسی بیان سامنے آگیا ہے ۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان او آئی سی کے رکن اور دوست ملک کی حیثیت سے تنازعہ کے حل کیلئے کردار ادا کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات منقطع ہونے پر تشویش ہے۔سعودی عرب اور ایران کے متعدد بار سفارتی تعلقات منقطع ہوئے لیکن موجودہ صورتحال سے دہشتگرد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تہران میں تمام سفارتی مشن کا تحفظ چاہتے ہیں موجودہ صورحال پر مسلم امہ کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی طرف سے شیخ نمر النمر کا سرقلم کیے جانے کے بعد دونوں ممالک کے حالات کافی کشیدہ ہوگئے تھے جن میں شدت اس وقت پیدا ہوئی جب تہران میں سعودی سفارتخانے کو نذرآتش کردیا گیا۔ سفارتخانہ جلائے جانے کے واقعہ کے بعد سعودی عرب نے ایران سے اپنا سفارتی عملہ واپس بلالیا اور ایران کے سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم دے کر ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا تھا ۔ سفارتی تعلقات کے بعد سعودی عرب نے ایران سے تجارتی اور فضائی تعلقات بھی منقطع کرلیے ہیں۔ دوسری طرف بحرین اور سوڈان نے بھی سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کیلئے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے جبکہ متحدہ عرب امارات نے ایران کا سفارتی درجہ کم کرکے اپنے سفیر کو واپس بلالیا ۔ متحدہ عرب امارات کے ایران میں سفارتخانے میں سفیر کی جگہ ناظم الامور فرائض سرانجام دے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -