ایم کیو ایم نے کرکٹر محمد عامر کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواءجمع کرا دی

ایم کیو ایم نے کرکٹر محمد عامر کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواءجمع کرا دی
ایم کیو ایم نے کرکٹر محمد عامر کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواءجمع کرا دی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے کرکٹر محمد عامر کے خلاف تحریک التواءقومی اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ تحریک التواءساجد حسین اور اقبال محمد علی سمیت دیگر اراکین نے جمع کرائی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک کا نام بدنام کرنے والے کو دوبارہ کھیلنے کا موقع کیوں دیا جا رہا ہے؟ اہم معاملے پر پارلیمینٹ میں بحث کرائی جائے۔ تحریک التواءکے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک کا نام بدنام کرنے والوں کے خلاف مزید کارروائی ہونی چاہئے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں