پرستاروں نے سلمان خان اور ایشوریا رائے کی جوڑی کو بہترین قرار دیدیا

پرستاروں نے سلمان خان اور ایشوریا رائے کی جوڑی کو بہترین قرار دیدیا
پرستاروں نے سلمان خان اور ایشوریا رائے کی جوڑی کو بہترین قرار دیدیا

  

حیدر آباد(آئی این پی) سپر سٹار سلمان خان نے گزشتہ سال کے اواخر میں اپنی50ویں سالگرہ منائی۔ سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں اور پرستاروں سے میڈیا کی جانب سے سوال کیا گیا کہ انھیں سپر سٹار کی جوڑی کس ساتھی اداکارہ وسابق محبوبہ کے ساتھ سب سے ذیادہ پسند ہے ؟ اس سوال پر سلمان خان اور ایشوریا رائے کی جوڑی کو سب سے ذیادہ 32ووٹ حاصل ہوئے۔ اگرچہ سلمان خان اور قطرینہ کیف کی جوڑی کو بھی سراہا گیا تاہم سپر سٹار اورایشوریا رائے بچن کے ساتھ کو سب سے ذیادہ پسند کیاگیا۔ واضح رہے دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ اپنی فلم ’’ہم دل دے چکے صنم‘‘ میں یادگار اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا۔ علاوہ ازیں دونوں ایک دوسرے کی محبت میں بھی اسی فلم کے سیٹ پر گرفتار ہوئے تھے۔ بعد ازاداکارہ ابھیشک بچن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں جبکہ سپر سٹار تاحال کنوارے ہیں

مزید : تفریح