سنی لیون ایک بار پھر ہم عصر اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب

سنی لیون ایک بار پھر ہم عصر اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب
سنی لیون ایک بار پھر ہم عصر اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب

  

نئی دہلی (آئی این پی)بولی ووڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیون فلموں میں شہوت انگیز مناظر فلمبند کرانے کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی نئی آنے والی فلم ’’مستی زادے‘‘کا ٹریلر دیکھنے والوں کی تعداد10ملین سے تجاوز کر گئی ہے جو سب سے ذیادہ ہے۔34 سالہ اداکارہ نے پرستاروں کی جانب سے فلم کے ٹریلر کی پسندیدگی کیلئے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر انکا شکریہ ادا کیا۔ملپ زاویری کی ’’مستی زادے‘‘ میں سنی لیون ڈبل کردار ادا کر تی نظر آئیں گی۔ سنی لیون للی کے کردار میں معصوم جبکہ لیلا کے کردار میں ہاٹ نظر آئیں گی۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ للی کا کردار انکی حقیقی زندگی کا عکاس ہے۔واضح رہے مستی زادے میں سنی لیون کے ساتھ تشار کپور اور ویر داس نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔سنی لیون کی مستی زادے رواں سال29جنوری کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

مزید : تفریح