سانگھڑ میں اربو ں روپے مالیت کی سرکاری زمین غیرقانونی طورپرسیاستدانوں اور بیوروکریٹس کو لیز پر دیدی گئی

سانگھڑ میں اربو ں روپے مالیت کی سرکاری زمین غیرقانونی طورپرسیاستدانوں اور ...
سانگھڑ میں اربو ں روپے مالیت کی سرکاری زمین غیرقانونی طورپرسیاستدانوں اور بیوروکریٹس کو لیز پر دیدی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سانگھڑ (آن لائن) ضلع سانگھڑ میں گزشتہ 15سالوں میں اربو ں روپے مالیت کی سرکاری زمین غیرقانونی طورپرسیاستدانوں اور بیوروکریٹس کو بطورگفٹس الاٹ اورلیزکی گئی تفصیلات کے مطابق ضلع سانگھڑ میں گزشتہ 15سالوں میں ضلع کے اندرموجود اربوں روپے مالیت کی دیہی اورشہری سرکاری زمینیں محکمہ ریونیوسندھ اورمحکمہ بلدیات سندھ نے یہاں کے سیاستدانوں بیوروکریٹس کوخوش رکھنے کے لیے اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمینیں جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف دورمیں مختص لاکھوں ایکڑزرعی زمینیں جو کہ ضلع سانگھڑ کے ھاریوں کوتونہ ملک سکیں البتہ ان غریب ہاریوں کے نام پر دیاجانے وال پیکج سے ضلع کے سیاستدانوں بیوروکریٹس اورصحافیوں نے اربوں روپے کی سرکاری زمنیں دیہیوں کے حساب سے غیرقانونی طورپرالاٹ اورلیزکروائیں اپنے رشتہ داروں اورملازموں کے نام پرہاریوں کوٹہ میں سے جبکہ شہری علاقے کی کمرشل سرکاری پراپرٹی جس کی مالیت بھی اربوں روپے میں ہے غیرقانونی طورپرالاٹ اورلیزحاصل کرلی ضلع سانگھڑ میں سرکاری زمینوں پرمیگاکرپشن اسکینڈل 2000ء سے شروع اوراس کااختتام 2015ء پرہوا یہ ضلع میں لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ اورمحکمہ بلدیات میں کرپشن کاسب سے بڑا اسکینڈل ہے سانگھڑ کے شہریوں مفتی محاہرالرحمن،مشاہد حسین،توفیق احمد قریشی،عبدالرحمن خاصخیلی کاکہنا ہے کہ جس طرح وفاقی حکومت نے ضلع میں موجود اوجی ڈی سی ایل کی کرپٹ مافیاکوگرفتار کیااسی طرح وفاقی اورصوبائی حکومت ضلع کی تاریخ کے سب سے بڑے اربوں روپے کی سرکاری زمینں غیرقانونی طورپرالاٹ اورلیزکروانے والے ضلع کے کرپٹ مافیاٹاکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے اس مافیا کوغیرقانونی طورپراربوں روپے مالیت کی زرعی اورکمرشل شہری سرکاری زمینوں کی الائٹمنٹ اورلیزفوری طورپرمنسوخ کی جائے،اوراس سارے کھیل میں ملوث تمام افراد کے خلاف،نیب ،ایف آئی اے،رینجرز اوردیگرتحقیقات کرنے والے اداروں سے تحقیقات کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اوراربوں روپے کی سرکاری زمینیں کوڑیوں کے مول مافیاں کو الاٹ اورلیزکروانے والے تمام سرکاری افسران کوفورا گرفتار کرکے ان کے کیس دہشت گردوں کورٹوں میں چلائے جائیں تاکہ مستقبل میں سرکاری افسران کسی بھی قسم کی کوئی غلط الائٹمنٹ اورلیزنہ کریں۔

مزید :

سانگھڑ -