سعودی عرب اور ایران کا معاملہ نازک ہے تو ان کیمرہ بریفنگ دی جائے: خورشید شاہ

سعودی عرب اور ایران کا معاملہ نازک ہے تو ان کیمرہ بریفنگ دی جائے: خورشید شاہ
سعودی عرب اور ایران کا معاملہ نازک ہے تو ان کیمرہ بریفنگ دی جائے: خورشید شاہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے سعودی عرب اور ایران کے معاملے پر ایوان کو ان کیمرہ بریفنگ دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے بیان کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنے سے نقصان ہو گا کیونکہ اس لڑائی کی آگ خطے کو متاثر کر سکتی ، وزیراعظم نواز شریف کو اس معاملے میں موثر کردار ادا کرنا ہو گا وزیر اعظم نواز شریف اپنا کردار ادا کرتے ہوئے سعوی عرب اور ایرن کے درمیان کشیدگی کو کم کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز ہمیں دفترخارجہ کی پریس ریلیز پڑھ کر نہ سنائیں، یہ ایک کمزور اور بے بس پاکستان کا بیان معلوم ہوتا ہے ، سعودی عرب اور ایران کے حوالے سے متوان پالیسی اپنائی جائے اور اگر یہ معاملہ اتنا ہی نازک ہے تو حکومت ایوان کو ان کیمرہ بریفنگ دے۔ اس پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ان کیمرا بریفنگ کی تجویز معقول ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں