بہترین کتابوں کی تصنیف، ادیبوں کو قومی ادبی ایوارڈز سے نواز دیا گیا

بہترین کتابوں کی تصنیف، ادیبوں کو قومی ادبی ایوارڈز سے نواز دیا گیا
بہترین کتابوں کی تصنیف، ادیبوں کو قومی ادبی ایوارڈز سے نواز دیا گیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام شاعروں اور ادیبوں کو بہترین کتابوں کی تصنیف پر قومی ادبی ایوارڈزاور کمال فن ایوارڈز سے نواز دیا گیا۔

تفصیلا ت مطابق  12 قومی ادبی ایوارڈز مختلف زبانوں میں نظم و نثر کی کتابوں پر دیے گئے ہیں ،قومی ایوارڈ کے تحت ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا گیاہے۔

اردو نثر کیلئے مولوی عبدالحق ایوارڈطاہرہ اقبال کی کتاب ”زمین رنگ“ کو دیا گیا ہے ، اردو نثر کا قومی ایوارڈ ڈاکٹر شکیل پتافی کی کتاب” غالب شناسی “ کو دیا گیا جبکہ اردو نظم کا قومی ایوارڈ امداد حسینی کی کتاب” دھوپ کرن“ کو دیا گیا۔

دیگر زبانوں میں پنجابی زبان کیلئے زاہد حسین کی کتاب” قصہ عاشقان“ اور سندھی زبان میں تاج بلوچ کی کتاب ”جدید ادب جو تجزیو“ کو قومی ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ کمال فن ایوارڈ فہمیدہ ریاض کے نام رہا۔

مزید : ادب وثقافت