چین میں 70افراد برڈ فلو کا شکار ہو گئے

چین میں 70افراد برڈ فلو کا شکار ہو گئے
چین میں 70افراد برڈ فلو کا شکار ہو گئے

  

شنگھائی (آئی این پی)چین کے کئی علاقوں میں متعد د افراد برڈ فلو وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ، جن کی تعداد 70کے قریب بتائی جاتی ہے ۔چین کے محکمہ صحت کے مطابق پرندوں سے پھیلنے والے وائرس ایچ 5این 6سے چین کے صوبہ گانگ ڈانگ کے کئی علاقے متاثر ہوتے ہیں متاثرین میں دو خواتین بھی شامل ہیں ،64ایسے افراد کو بھی نگہداشت میں رکھا گیا ہے جن میں برڈ فلو کے اثرات پائے گئے ہیں۔ دریں اثنا شنگھائی کے رہائشی 59سالہ شخص میں ایچ 7این 9وائرس پایا گیا ہے ۔ یہ وائر س پولٹری کے ذریعے پھیلتا ہے، ادھر سٹور کے گوشت سے پھیلنے والا وائرس ایچ ون این ون کے یور یشین ممالک میں پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ چینی ماہرین کے مطابق سٹور کے گوشت اور چربی سے پھیلنے والا یہ وائرس بہت خطرناک ہے اور اس کے اثرات عالمی سطح پر ہو سکتے ہیں ۔ چینی حکام نے خبردار کیا ہے کہ عوام ان خطرناک وائرس سے بچنے کے لیے سٹور اور پولٹری کے گوشت سے دور رہیں ۔

مزید : بین الاقوامی