بھارتی وزیردفاع کی میڈیابریفنگ سے پہلے پٹھان کوٹ ایئربیس پرپھر دھماکہ

بھارتی وزیردفاع کی میڈیابریفنگ سے پہلے پٹھان کوٹ ایئربیس پرپھر دھماکہ
بھارتی وزیردفاع کی میڈیابریفنگ سے پہلے پٹھان کوٹ ایئربیس پرپھر دھماکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک)پٹھان کوٹ ایئربیس پر ایک اور دھماکہ سنا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر دفاع پٹھان کوٹ ایئر بیس پہنچے جہاں انہوں نے آرمی چیف اور ایئرچیف کے ساتھ مل کر میڈیا کو بریفنگ دینی تھی تاہم بھارتی وزیردفاع کی میڈیابریفنگ سے پہلے پٹھان کوٹ ایئربیس پردھماکہ سناگیا ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بھارتی پنجاب کے شہر پٹھان کوٹ میں بھارتی فضائیہ کی ایئر بیس پر حملہ ہوا تھا جس میں بھارتی فوج کے ایک لیفٹیننٹ کرنل سمیت 11 اہلکار ہلاک جبکہ 18 زخمی ہوئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور مارے گئے تھے ۔ حملے کی ذمہ داری مقبوضہ کشمیر میں سرگرم مجاہد تنظیم متحدہ جہاد کونسل نے قبول کی تھی ۔