خورشید شاہ کی زیر صدارت پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس، تاخیر کا شکار منصوبوں کی رپورٹ طلب

خورشید شاہ کی زیر صدارت پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس، تاخیر کا شکار منصوبوں ...
خورشید شاہ کی زیر صدارت پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس، تاخیر کا شکار منصوبوں کی رپورٹ طلب

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے تاخیر کا شکار ہونے والے منصوبوں کی رپورٹ 2 روز میں طلب کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کی زیر صدارت پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت منصوبہ بندی سال 2013 اور 14 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

آڈٹ حکام کے مطابق بہت سے منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے ہیں کس پر پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے شرکاءنے اتفاق کیا کہ تاخیر کا شکار منصوبوں کی رپورٹ آنی چاہئے۔ ذرائع کے مطابق پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے 2 روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں