پریزائیڈنگ افسر کو تھپڑ مارنے کا معاملہ، پیپلز پارٹی کے پارلیمانی سیکرٹری رائے مجتبیٰ کھرل الیکشن کمیشن میں پیش

پریزائیڈنگ افسر کو تھپڑ مارنے کا معاملہ، پیپلز پارٹی کے پارلیمانی سیکرٹری ...
پریزائیڈنگ افسر کو تھپڑ مارنے کا معاملہ، پیپلز پارٹی کے پارلیمانی سیکرٹری رائے مجتبیٰ کھرل الیکشن کمیشن میں پیش

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے دوران پریزائیڈنگ افسر کو تھپڑ مارنے کے معاملے پر رائے مجتبیٰ کھرل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے پارلیمانی سیکرٹری رائے مجتبیٰ کھرل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے کسی کو تھپڑ نہ دھکا دیا اور نہ ہی کسی کے ساتھ بدکلامی کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مبینہ تشدد کے شکار آر او کے سامنے گیا تو وہ بھی مجھے نہیں پہچانتا تھا۔

مزید : اسلام آباد