وزیراعظم نواز شریف کا نریندر مودی سے ٹیلیفونک رابطہ، پٹھان کوٹ ائیربیس واقعے کی تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

وزیراعظم نواز شریف کا نریندر مودی سے ٹیلیفونک رابطہ، پٹھان کوٹ ائیربیس ...
وزیراعظم نواز شریف کا نریندر مودی سے ٹیلیفونک رابطہ، پٹھان کوٹ ائیربیس واقعے کی تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

  

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ حملے سے متعلق جو بھی معلومات دستیاب ہوں گی وہ بھارت کے ساتھ شیئر کی جائیں گی جبکہ بھارت اس واقعے سے متعلق جو بھی معلومات دے گا ان کی تحقیقات کی جائیں گی۔

قبل ازیں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے پاکستان کو بہاولپورسے کی گئی کالز کا ریکارڈ دیدیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی قومی سلامتی کے مشیر نے اپنے پاکستانی ہم منصب ناصر جنجوعہ سے رابطہ کیا اور حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والا بیان کا خیرمقدم کیا۔ بھارت نے پاکستان سے پٹھان کوٹ ائیربیس حملوں سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا اور پاکستان سے بہاولپور سے کی گئی ٹیلیفون کالز کا ریکارڈ شیئر کیا۔

پاکستانی حکام کی جانب سے قومی سلامتی کے مشیر ناصرجنجوعہ سے بھارتی ہم منصب کے رابطے سے متعلق تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

مزید : قومی /اہم خبریں