گٹر کے ڈھکن پر لوگ میرا نام لکھ رہے ہیں اور آپ کچھ نہیں کررہے ، سائیں ایڈمنسٹریٹر کراچی پر برس پڑے

گٹر کے ڈھکن پر لوگ میرا نام لکھ رہے ہیں اور آپ کچھ نہیں کررہے ، سائیں ...
گٹر کے ڈھکن پر لوگ میرا نام لکھ رہے ہیں اور آپ کچھ نہیں کررہے ، سائیں ایڈمنسٹریٹر کراچی پر برس پڑے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نوجوان فنکار نے شہر بھر میں کھلے مین ہولز کے پاس وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی تصویریں بنانے کا سلسلہ شروع کیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جس کے بعد سائیں کو سخت غصہ آگیا اور ایڈمنسٹریٹر کراچی پر برس پڑے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ ہاو¿س کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی سجاد عباسی جو کہ ان دنوں جرمنی کے دورے پر ہیں کو سائیں نے فون کیا اور ان کو خوب جھاڑ پلائی۔ سائیں کا کہنا تھا کہ کیا گٹر کے ڈھکن بھی وزیر اعلیٰ لگائے گا ؟گٹر کے ڈھکن پر لوگ میرا نام لکھ رہے ہیں اور آپ کچھ نہیں کررہے ،شہریوں کی پریشانی کا احساس کریں۔ سائیں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو تنبیہہ کی کہ 2 دن میں شہر میں تمام گٹروں کے ڈھکن لگائے جائیں ، 2 دن بعد انسپکشن ٹیم شہر میں گٹروں کے ڈھکن چیک کرے گی۔

مزید : کراچی /اہم خبریں