پٹھان کوٹ آپریشن کل تک ختم ہو گا،دہشتگردوں کے بارے میں تحقیقات کے بعد بتائیں گے: بھارتی وزیردفاع

پٹھان کوٹ آپریشن کل تک ختم ہو گا،دہشتگردوں کے بارے میں تحقیقات کے بعد بتائیں ...
پٹھان کوٹ آپریشن کل تک ختم ہو گا،دہشتگردوں کے بارے میں تحقیقات کے بعد بتائیں گے: بھارتی وزیردفاع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیردفاع منوہرپاریکر نے کہاہے کہ سیکیورٹی پرکوئی سمجھوتا نہیں کیاگیااور اثاثوں کو بھی نقصان نہیں پہنچا،امید ہے پٹھان کوٹ آپریشن کل تک ختم ہوجائے گا،دہشتگرد کہاں سے آئے اور انہیں کس نے بھیجا،تحقیقات پوری ہونے پربتائیں گے۔
پٹھان کوٹ ایئر بیس پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع نے دہشتگردحملوں اورآپریشن میں ہلاک ہونے والوں کیلئے معاوضے کااعلان کیا اور اپنی فوج کو کامیاب آپریشن پر مبارکباددی۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظرپٹھان کوٹ میں آپریشن جاری ہے، آپریشن مکمل ہونے کے بعد میڈیاکومکمل معلومات فراہم کریں گے،دہشتگردوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد بتائی جائے گی،پٹھان کوٹ ایئربیس آپریشن میں 6 دہشتگرد مارے گئے،ایک ہزار 900ایکڑ کے علاقے میں آپریشن کرنا آسان نہیں تھا، فورسز نے اچھا آپریشن کیا لیکن دہشتگردوں کے داخلے پر بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ پٹھان کوٹ ایئربیس پرموجود اثاثوں کو نقصان نہیں پہنچا،میڈیاکو سیکیورٹی سےمتعلق تمام معلومات نہیں دے سکتے، ایئربیس پردہشتگردوں سے 28  گھنٹے مقابلہ جاری رہا۔ سیکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں کیا گیاایئربیس میں 3 ہزارخاندان رہتے ہیں سب سے پہلے انکی سیکیورٹی پرتوجہ دی گئی،جس عمارت کونقصان پہنچاوہاں6ممالک کے زیرتربیت کیڈٹس تھے۔