اقتصادی راہداری کوکالاباغ ڈیم نہیں بننے دیں گے, مولانا فضل الرحمان

اقتصادی راہداری کوکالاباغ ڈیم نہیں بننے دیں گے, مولانا فضل الرحمان
اقتصادی راہداری کوکالاباغ ڈیم نہیں بننے دیں گے, مولانا فضل الرحمان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماءاسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کو کالا باغ ڈیم نہیں بننے دیں گے ،جے یو آئی (ف)اقتصادی راہداری کی خالق ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کیا ہم ملکی مفاد کے خلاف سوچ سکتے ہیں؟ جبکہ ہم تو تمام جماعتوں کو اکٹھا کرکے ساتھ لے کر چل رہے ہیں ،چین کی دوستی سے ہمیں نہیں پورے ایشیا کو فائدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے وسائل کے باوجود عوام کو پینے کاپانی نصیب نہیں ہے پسماندہ علاقوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔

مزید : قومی /اہم خبریں