کترینہ کیف کاویلنٹائن ڈے پر کیا پلان ہے؟ادکارہ جواب گول کر گئی، اشارہ دے دیا

کترینہ کیف کاویلنٹائن ڈے پر کیا پلان ہے؟ادکارہ جواب گول کر گئی، اشارہ دے دیا
کترینہ کیف کاویلنٹائن ڈے پر کیا پلان ہے؟ادکارہ جواب گول کر گئی، اشارہ دے دیا

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا ویلنٹائن ڈے پر کیا پلان ہے کہ سوال پر ادکارہ جواب گول کر گئی ۔ بالی ووڈ ہنگامہ ڈاٹ کام کے مطابق کترینہ کیف آجکل اپنی نئی آنے والی فلم” فتور“ کی پرموشن میں مصروف ہیں ۔ فلم فتور کے ٹریلر کی لانچنگ تقریب کے موقع پر میڈیا کی جانب سے کترینہ کیف سے سوال پوچھا گیا کہ ان کا ویلنٹائن کے بارے میں کیا پلان ہے ۔ بینگ بینگ اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور کی محبت کے قصے تو زبان زد خا ص و عام ہیں تاہم اداکارہ اس بارے میں زیادہ تر کسی راز سے پردہ نہیں اُٹھاتی ۔

کترینہ کیف نے اس سوال پر بھی ہوشیاری کا مظاہرہ کیا اور جواب گول کرتے ہوئے اپنی آنے والی فلم فتور کے متعلق بات کرنے لگیں ۔ تاہم انہوں نے ویلنٹائن ڈے سے متعلق اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ”فتور “ویلنٹائن ڈے سے دو روز قبل 12فروری کو ریلیز ہو گی ۔امید کرتی ہوں اور دعا گو ہیں کہ ہم سب تب خوشیاں منا رہے ہوں گے ۔بالی ووڈ ہنگامہ ڈاٹ کام کے مطابق گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں رنبیر کپور اور کترینہ کیف یقینی طور پر ویلنٹائن اکٹھے منائیں گے ۔

مزید : تفریح