اے کے ڈی گروپ کے خلاف کیس میرٹ پر بنایا،ایڈیشل ڈائریکٹر ایف آئی اے

اے کے ڈی گروپ کے خلاف کیس میرٹ پر بنایا،ایڈیشل ڈائریکٹر ایف آئی اے
اے کے ڈی گروپ کے خلاف کیس میرٹ پر بنایا،ایڈیشل ڈائریکٹر ایف آئی اے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر الطاف حسین نے اے کے ڈی گروپ سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ 4سال سے ای او آئی بی میں کروڑوں روپے کی کرپشن سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں اورعقیل کریم ڈھیڈی گروپ کے خلاف کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ میرٹ پر کیس بنایا گیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ کیس کی انکوائری شاہد حیات کے دور میں نہیں ہوئی بلکہ یہ کیس 4 ڈائریکٹرز کی موجودگی میں چلتارہاہے،الطاف حسین کا مزید کہنا تھا کہ اے کے ڈی گروپ پر جرائم میں معاونت کا الزام بھی لگا ہے اور گزشتہ رات گرفتار کیے گئے ملزمان کو ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا ہے جبکہ کیس میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔

مزید : کراچی