2015 کی سب سے بڑی خوشخبری، پاکستان میں دہشتگری کے واقعات میں 48فیصد کمی ہوئی ،رپورٹ

2015 کی سب سے بڑی خوشخبری، پاکستان میں دہشتگری کے واقعات میں 48فیصد کمی ہوئی ...
2015 کی سب سے بڑی خوشخبری، پاکستان میں دہشتگری کے واقعات میں 48فیصد کمی ہوئی ،رپورٹ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک انسٹیٹیوٹ فار پیس سٹڈیز نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق 2015میں 2014کی نسبت دہشتگردی کے واقعات میں 48فیصد ہوئی۔ گزشتہ سال ملک بھر میں دہشتگردی کے 625واقعات ہوئے ۔رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ 2015میں طالبان نے 359جبکہ بلوچ باغیوں کی جانب سے208 دہشت گرد حملے کیے گئے،سب سے زیادہ حملے بلوچستان اور فاٹا میں ہوئے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات میں سب سے زیادہ کمی ہوئی ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں فرقہ وارانہ حملوں کے نتیجے میں ہونیوالی اموات کی شرح میں اضافہ ہوا ۔ سب سے زیادہ اموات فرقہ وارانہ حملوں میں ہوئیں۔

مزید : قومی