ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 88ویں سالگرہ، ملک بھر میں تقریبات، بیرون ملک بھی کیک کاٹے گئے

ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 88ویں سالگرہ، ملک بھر میں تقریبات، بیرون ملک بھی ...
ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 88ویں سالگرہ، ملک بھر میں تقریبات، بیرون ملک بھی کیک کاٹے گئے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 88ویں سالگرہ پاکستان بھر میں منائی گئی۔مرکزی تقریب لاڑکانہ میں ہوئی جس میں بلاول بھٹو، قائم علی شاہ سمیت پارٹی رہنماوں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ہزاروں جیالوں نے نوڈیرو میں بھٹو شہید اور بینظیر شہید کے مزاروں پر حاضری دی اور دعا کی۔ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، پشاور، اسلام آباد، حیدر آباد، کراچی، کوئٹہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، جیکب آباد، مظفر آباد، گلگت بلتستان سمیت ملک کے ہر چھوٹے اور بڑے شہر میں سالگرہ کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ وکلا نے بھی متعدد بارز میں کیک کاٹے اور جئے بھٹو کے نعرے لگائے۔پاکستان کی طرح بیرون ملک فرانس، لندن، امریکہ، سویڈن اور دیگر ملکوں میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ دبئی میں سابق صدر آصف زارداری نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔

مزید : قومی