پٹھان کوٹ حملے کی کہانی میں نیا موڑ، دہشت گردوں کی مدد کے الزام میں ایس پی گرداس پور سلو ویندر گرفتار
گرداس پور(مانیٹرنگ ڈیسک)پٹھان کوٹ حملے کی کہانی میں نیا موڑ آگیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیوںنے ایس پی گرداس پور سلو ویندر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق وہ حملہ آوروں سے ملے ہوئے تھے انہوں نے ان کو فوجی گاڑی اور وردیاں فراہم کیں۔اس سے پہلے یہ خبریں آئی تھیں کہ ایس پی سلوویندر کی گاڑی پر حملہ کرکے ان سے گاڑی اور وردیاں چھین لی گئی تھیں۔بھارتی میڈیا نے اس حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رکھا ہے۔