سعودی عرب میں سزائے موت پانے والے شیخ نمر کے بھائی کا پہلا بیان سامنے آگیا، سب کو حیران کردیا

سعودی عرب میں سزائے موت پانے والے شیخ نمر کے بھائی کا پہلا بیان سامنے آگیا، ...
سعودی عرب میں سزائے موت پانے والے شیخ نمر کے بھائی کا پہلا بیان سامنے آگیا، سب کو حیران کردیا

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں سکالر نمر النمر کو سزائے موت دئیے جانے پر ان کے ماننے والوں کی طرف سے شدید ترین احتجاج جاری ہے، لیکن اس موقعہ پر شیخ نمر کے بھائی نے ایک انتہائی اہم بیان دیتے ہوئے نہ صرف ایران میں سعودی سفارتخانے پر حملے کی واضح الفاظ میں مذمت کر دی بلکہ سعودی عرب کے لئے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔

نیوز سائٹ ’مڈل ایسٹ آئی‘ کے مطابق محمد النمر نے انگریزی زبان میں کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا ”ہم شیخ النمر کے لئے آپ کی محبت کی قدر کرتے ہیں، جو کہ ہمارے دلوں میں رہتے ہیں، لیکن ہم ایران یا دیگر مقامات پر سعودی سفارتخانوں پر حملوں کو قبول نہیں کرتے۔“

مزید جانئے: روس کے ساتھ امن معاہدہ وقت کی ضرورت ہے: جاپانی وزیراعظم

ایران میں گزشتہ روز بھی تقریباً 3ہزار مظاہرین تہران کے امام حسین چوک میں جمع ہوئے اور سعودی مملکت اور شاہی خاندان کے خلاف نعرے بازی کی۔ شیعہ سکالر کو پھانسی دئیے جانے پر ایران کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے اور ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے سعودی عرب کو خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے کا ذمہ دار بھی قرار دیا گیا ہے۔ تہران میں سعودی سفارتخانے پر مظاہرین کے حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع ہوچکے ہیں جبکہ سعودی عرب نے ایران کے ساتھ فضائی رابطے بھی ختم کردئیے ہیں۔ سعودی سفارتخانے پر حملے کے بعدبحرین اور سوڈان نے بھی ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردئیے ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات نے تعلقات محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی