دہشتگرد کشمیری نہیں بلکہ خود بھارتی ہیں ،حریت رہنماءسید علی گیلانی

دہشتگرد کشمیری نہیں بلکہ خود بھارتی ہیں ،حریت رہنماءسید علی گیلانی
دہشتگرد کشمیری نہیں بلکہ خود بھارتی ہیں ،حریت رہنماءسید علی گیلانی

  

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)حریت رہنماءسید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کشمیری نہیں بلکہ خود بھارتی ہیں، پٹھان کوٹ حملے جیسے واقعات مسائل کا حل نہیں ہو سکتے ۔دنیا نیو ز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کا دوہرا معیار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ، پاک بھارت مذاکرات بھی وقت گزاری کے سوا کچھ نہیں ہیں اس لیےوزیر اعظم نواز شریف بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی سے خیر کی توقع نہ رکھیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدو جہد کا محور حق خود ارادیت ہے جس کے حصول تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے

مزید : بین الاقوامی