شریف فیملی کا کاروبار کم ازکم دنیا کے 10ممالک میں پھیلا ہے: نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ

شریف فیملی کا کاروبار کم ازکم دنیا کے 10ممالک میں پھیلا ہے: نجی ٹی وی چینل کا ...
شریف فیملی کا کاروبار کم ازکم دنیا کے 10ممالک میں پھیلا ہے: نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف فیملی کے اب تک بھارت سمیت دنیا کے 10 ممالک میں کاروبار سامنے آچکے ہیں اور امکان ہے کہ کئی دیگر ممالک میں بھی کاروبار ہے لیکن اس کی دستاویزات سامنے نہیں آسکیں۔

اے آروائے نیوز کے مطابق جدہ میں جو فیکٹری بیچ کر لندن فلیٹس خریدنے کا دعویٰ کیا گیا ہے وہ آج بھی حسین نواز کے ہی نام ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں میزبان ارشد شریف  نے انکشاف کیا کہ اب تک سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق پتہ چلتا ہے کہ شریف فیملی کا کاروبار دنیا کے 10 ممالک میں پھیلا ہوا ہے، ان ممالک میں سوئٹزرلینڈ، یو اے ای، قطر، سعودی عرب،برطانیہ، امریکہ،  لائبیریا اور بھارت شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ اگر سچ پوچھیں تواُنہیں معلوم نہیں کہ شریف خاندان کا کاروبار کتنے ممالک میں ہے ۔ 

مزید : اسلام آباد


loading...