”جب یہ دوملک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے تو امریکہ شدید غصے میں آجائے گا“ معروف ناسٹروڈیمس کی 2017ءکے حوالے سے کی گئی پیشگوئیاں سامنے آگئیں، سن کر کئی ممالک کی نیندیں اڑ گئیں

”جب یہ دوملک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے تو امریکہ شدید غصے میں آجائے گا“ ...
”جب یہ دوملک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے تو امریکہ شدید غصے میں آجائے گا“ معروف ناسٹروڈیمس کی 2017ءکے حوالے سے کی گئی پیشگوئیاں سامنے آگئیں، سن کر کئی ممالک کی نیندیں اڑ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(نیوزڈیسک) آپ نے معروف پیشگوناسٹروڈیمس کا نام تو سن رکھا ہوگا،فرانس سے تعلق رکھنے والایہ وہی شخص ہے جس کی ماضی میں کئی پیشگوئیاں درست ثابت ہوچکی ہیں جن میں لیڈی ڈیاناکی موت، دوسری جنگ عظیم، ایٹم بم وغیرہ شامل ہیں۔ زندگی کے ابتدائی ایام میں ناسٹروڈیمس فزیشن کے طور پر کام کرتا تھالیکن پھر سیئرز میں دلچسپی کی وجہ سے یہ تعلیم بھی حاصل کرنے لگا۔ ابتداءمیں لوگ اس کی باتوں کا مذاق اڑاتے تھے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ اس کی باتیں سچ ہونے پر لوگ اس کی طرف متوجہ ہوئے۔ اس نے اپنی زندگی میں 6338پیشگوئیاں کیں اور ایک کتابLes Prophetiesنامی بھی لکھی۔ آئیے آپ کو اس کی کچھ پیشگوئیوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو اس نے سال 2017کے لئے کر رکھی ہیں:
اٹلی میں مالی بحران
اس کا کہنا تھا کہ اٹلی کا بینکنگ سسٹم ایک تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے اور یہ ملک شدید مالی بحران کا شکار ہونے والا ہے۔ اس کی وجہ سے یورپی ممالک بھی مالی مسائل سے دوچار ہوں گے ، ابھی تک اٹلی کے حوالے سے ناسٹروڈیمس کی پیشگوئیاں صحیح ثابت ہوچکی ہیں لیکن اس کا کہنا ہے کہ آنے والے دن اٹلی کے لئے مشکلات سے بھرے ہوں گے۔
یوکرائن اور روس میں امن معاہدہ
ناسٹروڈیمس کا کہنا تھا کہ 2017ءمیں روس اور یوکرائن امن معاہدہ کریں گے جسے امریکہ قبول نہ کرے گا لیکن جرمنی اور دیگر یورپی ممالک مان جائیں گے۔
چین اگلی سپرپاور
اس کا کہنا تھا کہ چین دنیا کو درپیش مالی بحران کو ٹھیک کرنے کی کامیاب کوشش کرے گا جس کی وجہ سے اس کے لئے سپرپاور بننے کی راہ مزیدہموار ہوگی۔ یورپ کی بابا وانگا پہلے ہی اس قسم کی پیشگوئی کرچکی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ چین کو دنیا میں اہم مقام ملے گا۔
امریکہ کا زوال
موجود سپرپاور امریکہ کے لئے یہ پوزیشن برقرار رکھنا مشکل ہوتا جائے گا۔اندرونی مسائل، معاشی حالات، معاشرتی خرابیوں،کارپوریٹ گلوبلائزیشن اور پیسے کی غیرمنصفانہ تقسیم کی وجہ سے اس ملک کے مسائل بڑھیں گے۔
کمرشل خلائی ٹریول
ماضی میں خلائی سفر صرف تحقیق کی بنیادوں پر کیا جاتا رہا ہے لیکن اب کمرشل بنیادوں پر بھی یہ سفر ممکن ہوسکے گا۔
جنوبی اور شمالی کوریا بطور ایک ملک
شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کی لڑائی سے ساری دنیا آگاہ ہے لیکن ناسٹروڈیمسکا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ ملک ایک ہوجائیں گے۔ شمالی کوریا کا موجودہ حکمران کیم جون روس میں سیاسی پناہ لے گا اور اس کی غیر حاضری میں شمالی اور جنوبی کوریا مل جائیں گے۔

’یہ چیز زمین سے ٹکرانے والی ہے جس کے بعد کچھ بھی باقی نہ رہے گا‘ سب سے خوفناک تباہی کی پیشنگوئی منظر عام پر
گلوبل وارمنگ پر جنگ
اس کا دعویٰ ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے کئی ممالک شدید متاثر ہوں گے جس کی وجہ سے ایک جنگ کا آغاز بھی ہوگا۔
سولر پاور کا استعمال
ناسٹروڈیمس نے پیشگوئی کی ہے کہ دنیا کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے سورج کی مدد لی جائے گی اور سولر پاور کا استعمال بڑھتا جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -