’ہنی مون پر جاہی رہی ہوتو۔۔۔‘ ہونے والی دلہن کو اُس کی ساس نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کچھ کرلیں ہنسے بغیر نہ رہ سکیں گے

’ہنی مون پر جاہی رہی ہوتو۔۔۔‘ ہونے والی دلہن کو اُس کی ساس نے ایسی بات کہہ دی ...
’ہنی مون پر جاہی رہی ہوتو۔۔۔‘ ہونے والی دلہن کو اُس کی ساس نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کچھ کرلیں ہنسے بغیر نہ رہ سکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) ہنی مون عام طور پر نئے نویلے دولہا دلہن کا حق سمجھا جاتا ہے مگر برطانیہ میں ایک ساس کو خود ہنی مون پر جانے کا شوق ایسا چرایا کہ ہونے والی بہو سے فرمائش کر ڈالی کہ اسے ساتھ لے جانا نہ بھولے۔ بعد میں پتا چلا کہ بڑی بی نے چپکے سے اسی ہوٹل میں بکنگ بھی کروالی تھی جہاں اس کا بیٹا اور بہو ہنی مون کے لئے پہنچنے والے تھے۔
اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس عجیب و غریب مذاق کا نشانہ بننے والی لڑکی نے ویب سائٹ ممز نیٹ پر اپنے ساتھ بیتنے والے واقعے کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ اور اس کا ہونے والا خاوند ہنی مون کے لئے کریبین، قبرس اور امریکہ جانے کا منصوبہ بنا رہے تھے، اور یہ تمام باتیں ساس کے سامنے کرتے رہے تھے۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ کبھی اسے گمان بھی نہ گزرا تھا کہ ساس صاحبہ خود بھی ہنی مون پر جانے کے لئے تیار ہو جائیں گی۔

شادی کی تقریب سے واپسی پر دلہن نے گاڑی میں دولہا کے ساتھ وہ کام کردیا جو عام طور پر لڑکیاں شادی کے کئی ماہ بعد کرتی ہیں
لڑکی کا کہنا ہے کہ جب اسے معلوم ہوا کہ ساس صاحبہ بھی اسی جگہ بکنگ کرواچکی تھیں جہاں وہ ٹھہرنا چاہ رہے تھے تو اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔ جب انہوں نے بڑی بی سے پوچھا کہ یہ سب کیا ہے، تو اس کا کہنا تھا کہ بس یہ سب کچھ اتفاقاً ہو گیا۔ لڑکی نے اس معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا کہ اس کی ساس پہلے بھی تنگ کرنے والی باتیں کرتی رہتی تھی لیکن یہ امید بالکل نہ تھی کہ وہ ہنی مون میں بھی کود جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -