کترینہ نے سلمان سے پھر رابطے بڑھانا شروع کردیئے

کترینہ نے سلمان سے پھر رابطے بڑھانا شروع کردیئے
 کترینہ نے سلمان سے پھر رابطے بڑھانا شروع کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے حالیہ اپنی چند فلموں کی مسلسل ناکامی کے بعد ایک مرتبہ پھر پرانے دوست سلمان خان سے آئندہ فلم کے لئے مشورہ کرنے کی ٹھان لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے امریکا میں موجود ہیں لیکن وہ جلد بھارت آکراپنے کامیاب مستقبل کا سفر آگے بڑھانا چاہتی ہیں۔ ’’ فتور’’ اور ’’ بار بار دیکھو’’ جیسی فلموں کی ناکامی کے بعد کترینہ کیف شدید مایوسی کا شکار ہیں لیکن انہوں نے ایک مرتبہ پھرفلم انڈسٹری میں دوبارہ اپنا سکہ منوانے کے لئے سلمان خان سے رابطے بڑھانا شروع کردیئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ اور سلمان نے ’’ ٹائیگر زندہ ہے’’ پروجیکٹ پرکام شروع کردیا جب کہ کترینہ نے مستقبل قریب میں کسی بھی فلم کو سائن کرنے کے لئے سلمان خان سے مشورہ کرنے کی ٹھان لی۔
جب کہ چھٹیوں سے قبل وہ پاکستانی فنکار فواد خان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں لیکن پاکستانی فنکار پربالی ووڈ میں پابندی کے بعد فلم کی شوٹنگ درمیان میں ہی رہ گئی اور کترینہ چھٹیاں گزارنے امریکا روانہ ہوگئیں۔

مزید :

کلچر -