پاکستان سٹاک مارکیٹ ، مندے کا رجحان ، 100انڈیکس میں 122پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک مارکیٹ ، مندے کا رجحان ، 100انڈیکس میں 122پوائنٹس کی کمی

 کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 48ہزار704پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔تفصیل کے مطابق بدھ کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 122پوائنٹس کی کمی سے 48ہزار 704پوائنٹس کی سطح پر بند ہو گیا۔پی ایس ایکس میں 18کروڑ 13لاکھ 16ہزار 40شیئرز کا کاروبار کیا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 16ارب37کروڑ 48 لاکھ 71ہزار 290روپے ہے۔آج پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 403کمپنیوں نے کاروبار کیا جن میں سے 165کمپنیو ں کے شیئرز کی ویلیو میں مثبت رجحان ،218کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں کمی جبکہ 20کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو اپنی سطح پر مستحکم رہی۔

مزید : کامرس


loading...