شوبز میں مثبت سوچ رکھنے والے افراد کی کمی نہیں،اظہر رنگیلا

شوبز میں مثبت سوچ رکھنے والے افراد کی کمی نہیں،اظہر رنگیلا
 شوبز میں مثبت سوچ رکھنے والے افراد کی کمی نہیں،اظہر رنگیلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف کامیڈین اظہر رنگیلا نے کہا ہے کہ اچھے اور برے لوگ ہر جگہ اور ہر شعبے میں ہوتے ہیں مگر میری ذاتی رائے ہے کہ شوبز میں مثبت سوچ رکھنے والے افراد کی کمی نہیں ہے ،سہیل احمد ایک مثبت سوچ کے حامل لیجنڈ آرٹسٹ ہیں ان جیسے فنکار صدیوں میں ایک بار پیدا ہوتے ہیں ہر جگہ آپ کو پڑھے لگے اور باصلاحیت افراد نظر آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری پر تنقید کرنے والے صرف اپنا وقت ضائع کر تے ہیں ۔اظہر رنگیلانے کہا کہ ٹی وی نوجوان فنکاروں کے لئے بہترین درسگاہ ہے ، فنانسروں کو چاہیے کہ وہ نئے ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں تاکہ انڈسٹری کو نوجوان فنکار مہیا آ سکیں ۔

مزید :

کلچر -