سی پیک اور گوادر کی بدولت پوری دنیا کی توجہ پاکستان پر لگ گئی، افتخار علی ملک

سی پیک اور گوادر کی بدولت پوری دنیا کی توجہ پاکستان پر لگ گئی، افتخار علی ملک

لاہور(پ ر) سی پیک منصوبے اور گوادر میں سرمایہ کاری پوری دنیا کی توجہ پاکستان پر لگ گئی ان خیالات کا اظہار سارک چیمبر آف کامرس کے نائب صدر افتخار علی ملک نے نو منتخب فیڈریشن کے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ کی کامیابی سے پاکستانی معیشت مضبوط ہو گی۔ سی پیک منصوبے سے ہمارے مخالف ممالک بھی پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور تجارت کے فروغ پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر منظور الحق ملک اور نائب صدر حاجی عطاء الرحمٰن نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔استقبالیہ تقریب میں فیڈریشن کے نو منتخب صدر زبیر طفیل، احسن منیر کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی اور مختلف چیمبرز کے عہدیداران، صنعتکاروں، بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید : کامرس


loading...