گلوکارہ حنا ملک کی بحریہ ٹاؤن میں شاندار پرفارمنس

گلوکارہ حنا ملک کی بحریہ ٹاؤن میں شاندار پرفارمنس

لاہور(فلم رپورٹر)لالی ووڈ کی کمسن گلوکارہ حنا ملک نے بحریہ ٹاؤن میں نئے سال کی تقریب میں فن کا مظاہرہ کر کے محفل لوٹ لی ۔تفصیلات کے مطابق گلوکارہ کو بحریہ ٹاؤن میں نئے سال کی آمد کے حوالے سے منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا جس میں انہوں نے اپنے نئے البم میں شامل گیت سنا کر شائقین سے بے حد داد حاصل کی ۔حنا ملک کے گیتوں پر شائقین بے خود ہوکر جھومتے رہے ، اس موقع پر حنا ملک نے کہا کہ وہ ٹی وی کے ساتھ ساتھ فلموں کیلئے بھی گیت گانے کی خواہشمند ہیں اور جب بھی انہیں فلموں کیلئے گانے کا موقع ملا تو وہ اپنی آواز کا جادو فلموں میں بھی جگائیں گی ۔

مزید : کلچر


loading...