ایف پی سی سی آئی کی استنبول میں دہشت گر د حملو ں کی مذمت

ایف پی سی سی آئی کی استنبول میں دہشت گر د حملو ں کی مذمت

کرا چی (اکنامک رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل نے استنبول میں دہشت گر د حملہ کی سخت مذمت کر تے ہو ئے اسے دہشت گردو ں کی بذدلا نہ کا روائی قر ار دیا جس میں کئی بے گنا ہ افراد ہلا ک ہو ئے جو نئے سال کی خو شیا ں منا رہے تھے ۔ زبیر طفیل نے کہاکہ ان حملو ں کا مقصد تر قی کی راہ پر گا مز ن ابھرتی ہو ئی ایک مسلم معیشت کو کمز ور کر نا ہے جسکا ECOریجن کے علاقا ئی ممالک کے معاشی منصوبو ں اور تر قی میں اہم کردار ہے ۔ انہوں نے مز ید کہاکہ اس قسم کے دہشت گر دحملے تر کی کی عوام اور حکومت کے حو صلے پست نہیں کر سکتے جو دہشت گر دی کے خلاف مقا بلہ کر رہے ہیں ۔ زبیر طفیل نے اس حملہ میں قیمتی جا نو ں کے ضیا ع پرگہر ے غم اور افسو س کا اظہا ر کر تے ہو ئے جا ں بحق افراد کی مغفر ت ملکی امن اور زخمیوں کی جلد صحتیا بی کے لیے دُعا کی۔

۔ اور تر کی کے عوام کے ساتھ اس دُکھ کے موقع پر یکجہتی ک اظہار کیا۔

مزید : کامرس


loading...