محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے کسانوں میں پولٹری کے 300یونٹس اور 50بطخوں کے یونٹس تقسیم کرنے کے حوالے سے خصوصی تقریب

محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے کسانوں میں پولٹری کے 300یونٹس اور 50بطخوں کے یونٹس ...

لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے کسانوں میں پولٹری کے 300یونٹس اور 50بطخوں کے یونٹس تقسیم کرنے کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام برکی میں کیا گیا۔تقریب میں لارڈ مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید، برکی اور اس سے ملحقہ یونین کونسلز کے چئیر مینوں کے علاوہ محکمہ لائف سٹاک لاہور کے افسران اور کسانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر محکمہ لائف سٹاک کی جانب سے مرغیوں کے300یونٹس آدھی قیمت پر جبکہ بطخوں کے 50یونٹس فری کسانوں میں تقسیم کئے گئے جو ان کو پالیں گے اور ان کے انڈوں کو استعمال کریں گے۔ لارڈ مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے مرغیوں اور بطخوں کے یونٹس کو کسانوں میں تقسیم کیا۔

مزید : کامرس


loading...