اینڈی مرے نے سال کا آغاز قطر اوپن کے افتتاحی میچ میں کامیابی سے کرلیا

اینڈی مرے نے سال کا آغاز قطر اوپن کے افتتاحی میچ میں کامیابی سے کرلیا

دوحا (آن لائن)عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے نے سال 2017 کا آغاز قطر اوپن کے اپنے افتتاحی میچ میں کامیابی کے ساتھ کرلیا۔قطر اوپن کے پہلے مرحلے میں کھیلے گئے میچ میں اینڈی مرے نے فرانسیسی کھلاڑی جیریمی چارڈی کو پہلے سیٹ میں6۔0 سے باآسانی شکست دی تاہم دوسرے سیٹ میں انھیں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔فرانسیسی کھلاڑی نے دوسرے سیٹ میں عالمی نمبرایک کھلاڑی کا بھرپور مقابلہ کیا لیکن مرے نے بالآخر 7۔6 سے کامیابی حاصل کرکے میچ بھی اپنے نام کرلیا۔اینڈے مرے اس سے قبل 2008 اور 2009 میں قطر اوپن کے چمپیئن رہ چکے ہیں اور ٹورنامنٹ میں تیسری مرتبہ شریک ہیں۔اولمپک اور ومبلڈن چمپیئن مرے نے میچ کے حوالے سے کہا کہ 'انھوں نے اچھا آغاز نہیں کیا اور سال کے پہلے میچ میں ہمیشہ بہت مشکل پیش آتی ہے لیکن دوسرے سیٹ میں انھوں نے شاندار کارکردگی دکھائی اور مجھے مشکل سے دوچار کیا'۔دوسرے مرحلے میں ان کا مقابلہ آسٹریا کے کھلاڑی جیرالڈ میلزر سے ہوگا جنھوں نے پہلے مرحلے میں فرانسیسی کھلاڑی پال ہنری میتھیو کو 6۔7، 6۔3 اور6۔2 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی ہے۔قطر اوپن کے دفاعی چمپیئن نوواک جوکووچ کا مقابلہ بدھ کو ارجنٹینا کے کھلاڑی ہوریشیو زیبیلوس سے ہوگا جبکہ انھوں نے اپنے پہلے میچ میں جین لینارڈ کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر ٹورنامنٹ کا آغاز کردیا ہے۔#/s#

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...