نایاب ہرنوں کو ذبح کرنے کا واقعہ مراد راس کا توجہ دلاؤ نوٹس اسمبلی میں جمع

نایاب ہرنوں کو ذبح کرنے کا واقعہ مراد راس کا توجہ دلاؤ نوٹس اسمبلی میں جمع

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے نایاب کالے اور سفید ہرنوں کو ذبح کرنے پر توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق نئے سال کو خوش آمدیدکہنے کیلئے چندبااثرافراد اور محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے15 نایاب کالے اور سفید ہرنوں کوکھلے عام ذبح کردیا وائلڈ لائف ایکٹ 9 کے تحت پاکستان بھر میں نایاب کالے ہرن کو قانونی تحفظ حاصل کوئی بھی شخص کالے ہرن کا شکار نہیں کرسکتا اور نہ ہی ہرن کو ذبح کرسکتا ہے ہرنوں کے غیر قانونی ذبح پر وائلڈ لائف حکام کی معنی خیز پرسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...